اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے کمی کی جارہی ہے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ 15 جولائی سے اگلے 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے اور اس حوالے سے پچھلے 15 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں کچھ آئٹمز میں کمی اور کچھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں7روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے، پی ڈی ایل کی مد میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں9روپے فی لیٹرکمی کی جارہی ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 سے ہوگا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے پھر بھی کوشش کی گئی ہے جتنی بھی گنجائش ہو اس سے استفادہ کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

وزیرخزانہ کے مطابق 9 روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت262روپے سے کم ہوکر253روپے ہوگی، جبکہ ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں7روپے کمی سے فی لیٹر قیمت260.50سے کم ہوکر253.50کردی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ کی مد میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے، گزشتہ15روز کے دوران روپے کی قدر میں بھی بہتری آئی ہے، وزیراعظم عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں