14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

فنڈز اور تنخواہوں کے اجرا کے حوالے سے وزارت خزانہ کی وضاحت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے فنڈز اور تنخواہوں کے اجرا کے حوالے سے وضاحت کر دی کہ اس میں تاخیر کی خبروں میں صداقت نہیں۔

وزارت خزانہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تمام وعدوں کو پورا کر رہا ہے، اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے پہلے جائزہ کی کامیاب تکمیل سے ظاہر ہوتا ہے، دوسری سہ ماہی کیلیے تنخواہوں اور پنشن ادائیگی کے فنڈز پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ترقیاتی اخراجات کے فنڈز کا اختیار پلاننگ اور ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشی ایٹو ڈویژن کے پاس ہے، فنانس اور پلاننگ ڈویژن کی ریلیز حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلیے دوسری سہ ماہی کے تمام فنڈز جاری کر دیے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز منتقل ہو رہے ہیں۔

ترجمان فنانس ڈویژن کے مطابق بجلی کے شعبے کو سبسڈی دینے کیلیے تمام فنڈز دستیاب کروائے گئے، کرسمس سے قبل مسیحی برادری کو تنخواہوں کا اجرا یقینی بنایا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ محصولات کی وصولی اور وزارتوں کی طرف سے این ٹی آر کی وصولی مکمل طور پر ٹریک پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں