ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

یورپی ملک یوکرین کے دفاع میں آگیا، اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک فن لینڈ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کے دفاع میں آگیا۔

نیٹو رکنیت کا خواہشمند فن لینڈ نے روس کے خلاف یوکرین کو جنگی ہتھیاروں کی فراہمی کے بعد دفاعی ساز و سامان کی کھیپ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ امداد اپنی منزل تک پہنچ جائے، امداد کے مواد اور ترسیل کے طریقے یا شیڈول کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

- Advertisement -

وزارت کے مشیر میکا پننن نے خبر رساں ادارے کو یہ بتانے سے بھی انکار کیا کہ آیا اس امدادی کھیپ میں ہتھیار شامل ہیں یا نہیں۔

روس کے یوکرین پر حملہ کرنے کے چار دن بعد فن لینڈ نے جنگی علاقوں میں ہتھیاروں کی فراہمی نہ کرنے کے اپنے دیرینہ اصول کو توڑا اور اعلان کیا کہ وہ کیف کو ٹینک شکن ہتھیار، اسالٹ رائفلیں اور گولہ بارود بھیجے گا۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے یورپی یونین اور نیٹو سے اپنی فوجی امداد میں اضافے کی درخواستوں کے بعد کئی ممالک بشمول سویڈن، برطانیہ اور جرمنی نے اس ہفتے یوکرین کو نئی کھیپ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

یوکرین پر روس کے حملے نے فن لینڈ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جو 100 سال سے زائد عرصے سے روسی سلطنت کا حصہ تھا۔ پچھلی صدی میں ماسکو کے ساتھ دو جنگیں لڑی ہیں اور روس کے ساتھ اس کی 1,340 کلومیٹر (830 میل) زمینی سرحد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں