ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

عجمان کی مارکیٹ میں‌ خوفناک آتشزدگی، فائر فائٹرز بے بس

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی سبزی منڈی میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی جس کو کئی گھنٹوں سے بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عجمان کے نیوانڈسٹریل زون میں واقع پھل اور سبزی مارکیٹ میں بدھ کی شام اچانک آگ بھڑکی جو دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو ہوئی اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

عجمان میں شہری دفاع کے ادارے نے بتایا کہ صنعتی علاقے کے عوامی بازار میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور وہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔

- Advertisement -

 شہری دفاع کے چار سینٹرز سے فائر بریگیڈ کی  ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے پہنچیی ہیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عجمان شہری دفاع کا کہناہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امارات کی دیگر ریاستوں سے بھی آگ بجھانے میں مدد لی جائے گی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ وقت کے ساتھ ساتھ مزید شدت اختیار کررہی ہے، فائر فائیٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے اسی وجہ سے تین گھنٹے سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا۔

اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ سبزی منڈی سے کئی افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ عجمان کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں