منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

دیر میں پہلی بارخاتون ہیڈ کانسٹیبل کی بطور محرر تعیناتی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : دیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ہیڈ کانسٹیبل کو محرر کی پوسٹ پر تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لیڈی ہیڈ کانسٹیبل کو محرر کی پوسٹ پر تعینات کردیا گیا، ڈسرکٹ پولیس افیسر دیر پائن کی جانب سے لیڈی ہیڈ کانسٹیبل رحمت جہاں کو محرر کی پوسٹ پر تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے۔

یاد رہے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں دیر سے پہلی بار ایک خاتون صوبائی اسمبلی کے لیے جنرل نشست سے انتخاب لڑا، میدہ شاہد کو تحریک انصاف نے دیر بالا کے حلقہ پی کے 10 سے صوبائی اسمبلی کی امیدوار کا ٹکٹ جاری کیا ہے۔

- Advertisement -

ملک بھر میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے خواتین کی بڑی تعداد گھروں سے نکلی، دیر کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے اتنی بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ دیر بالا وہ علاقہ ہے، جہاں اس سے قبل عمائدین کی جانب سے گزشتہ انتخابات میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنےکی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔

خیال رہے رواں سال مئی میں خیبر پختونخوا پولیس نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار  زوبیہ مسرت کو مدد محرر تعینات  کیا تھا جبکہ اس کے علاوہ انھیں سٹی سرکل تھانوں میں خواتین کی قانونی مدد کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں