اشتہار

فضا علی کی بیٹی کو شادی سے متعلق نصیحت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ فضا علی نے بیٹی فارال کو شادی سے متعلق نصیحت کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں فضا علی نے بتایا کہ میں نے بیٹی سے کہہ دیا ہے کہ یہ گھر میرا ہے تمہیں اپنا گھر خود بنانا ہوگا، میں نے اس سے کہا کہ پہلے مضبوط بننا اور پھر شادی کرنا۔

اداکارہ نے کہا کہ آج میں اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے کی وجہ سے بیٹی کو اچھی زندگی دے پا رہی ہوں، کسی کی محتاج نہیں کہ کوئی آئے اور مجھے پیسے دے، میں خود کام کر رہی ہوں۔

- Advertisement -

انٹرویو میں ذاتی زندگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے رشتے میں خرابی ہو جائے تو سب سے زیادہ پریشان اولاد ہوتی ہے، کسی سے تعلق توڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ سامنے والے میں بہت عیب ہیں بلکہ کوئی ایک عادت ایسی ہوتی ہے جو آپ سے میچ نہیں کرتی۔

دوبارہ شادی کے سوال پر فضا علی کا کہنا تھا کہ اگر مجھے میرے مطابق کوئی مل جائے جو فارال کو اپنائے اور مجھے کام کی اجازت دے تو میں شادی کر لوں گی۔

گزشتہ سال ستمبر میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فضا علی نے کہا تھا کہ جب میں کام کرنے نکلی تھی تو ہم کرائے کے گھر میں رہتے تھے، زیادہ تر پیسے تو کرایہ ادا کرنے میں چلے جاتے تھے اتنے پیسے نہیں بچتے تھے کہ والدہ کے کینسر کا علاج ہو جائے اور میری پڑھائی کا خرچ بھی نکل آئے۔

’اُس وقت اتنے مسائل تھے کہ ہمیشہ پیسے جمع کرنے کی کوشش کرتی تھی۔ میں اپنی شاپنگ تک نہیں کرتی تھی۔ میں نے لنڈے کی بہت چیزیں پہنی ہیں شاید ہی کسی نے پہنی ہوں۔ جب انڈیا گئی تھی تو بہت زیادہ لنڈے کی چیزیں لے گئی تھی۔ اس کے مقابلے میں مجھے وہاں کی چیزیں بھی پسند نہیں آئیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں