ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فلائی دبئی کا عید تعطیلات کے نئے پیکیجز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

فلائی دبئی نے سیاحوں کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کے لیے نئے پیکیجز کا اعلان کر دیا ہے جس میں راؤنڈ ٹرپ اور چار راتوں کا ہوٹل میں قیام شامل ہے۔

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جاری ہے جس کے بعد مسلمان اپنا بڑا مذہبی تہوار عیدالفطر جوش وخروش سے مناتے ہیں۔ اس موقع پر اسلامی ممالک میں تعطیلات پر عوام تفریحی مقامات کا بھی رخ کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عیدالفطر کے تعطیلات کے حوالے سے ہی فلائی دبئی نے ساحل سمندر یا شہروں میں مختصر چھٹیاں گزارنے کے خواہشمند سیر وسیاحت کے دلدادہ افراد کے لیے نئے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

فلائی دبئی کا کہنا ہے خصوصی پیکیجز 31 مارچ تک بکنگ کے لیے دستیاب ہوں گے جس میں 6 سے 14 اپریل کے درمیان سفر کرنا ہوگا۔ اس پیکیج میں ہوٹل میں قیام شامل ہے۔

فلائی دبئی نے پیکیجز کے حوالے سے بتایا کہ سنگاپور کے لنگکاوی اور پیننگ کے لیے ابتدائی ٹکٹ کی قیمت 2649 درہم جبکہ کینیا کے شہر ممباسا کے ٹکٹ کے نرخ 2849 درہم سے شروع ہوں گے۔ اسی طرح تھائی لینڈ کے شہر پتایا کے لیے ٹکٹ 3049 درہم ہے۔

فلائی دبئی نے سربیا کے دارالحکومت بلغراد کو پیکیج میں شامل کیا ہے۔ ٹکٹ کی ابتدا 2149 درہم سے ہے جبکہ ترکیہ کے شہر استنبول کے لیے ٹکٹ 2799 درہم، پولش شہر کراکو کے لیے 2999 درہم اور جارجیا کے شہر تبلیسی کے لیے ٹکٹ کی ابتدائی قیمت2449 درہم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں