ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پنجاب میں شدید دھند، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پنجاب میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند ہے، جبکہ موٹر وے ایم 1 پشاور سے برہان تک دھند کے باعث بند ہے۔

سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے اسماعیلہ تک دھند کے باعث بند ہے، موٹروے ایم 5 ظاہر پیر سے شیرشاہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے چکری تک دھندکی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ قائدآباد اور گردونواح میں شدید دھند کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ صحبت پور اور گردو نواح میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے تشویشناک خبر

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں