ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایک اوور میں 6 چھکے مارنے والا غیر ملکی کرکٹر ’’پی ایس ایل‘‘ کھیلنے کو بے قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے مارنا بڑا کارنامہ ہے اور ایسا ہی کارنامہ دو بار انجام دینے والا کرکٹر پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا خواہشمند ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کے مقبول ترین لیگ میں ہوتا ہے جس میں دنیائے کرکٹ کے کئی نامور کھلاڑی جگمگاتے اور اپنے کھیل سے شائقین کرکٹ کے جوش وجذبے کو جگاتے ہیں۔ اب ایک ایسے کرکٹر نے بھی پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جو کرکٹ میں ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے کا اعزاز رکھتے ہیں اور یہ کارنامہ وہ دو بار انجام دے چکے ہیں۔

یہ جارح مزاج بیٹر امریکی ٹیم کے وکٹ کیپر جسکارن ملہوترا ہیں جنہیں اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے 2021 میں پاپوا نیو گنی کے خلاف مسقط میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں 6 گیندوں پر لگاتار 6 چھکے لگائے۔

- Advertisement -

اس کے بعد امریکی وکٹ کیپر نے ایک مرتبہ پھر پیر کو ایک مقامی ٹورنامنٹ میں 6 گیندوں پر 6 چھکے رسید کیے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی پی ایس ایل میں شمولیت کے لیے آواز اٹھ گئی ہے۔

جسکارن ملہوترا نے بھی پی ایس ایل کا حصہ بننے اور ایک فرنچائز کی جانب سے کھیلنے کی خواہش کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی نژاد امریکی کرکٹر جسکارن سنگھ ملہوترا نے اب تک 18 ون ڈے اور 17 ٹی 20 میچوں میں امریکا کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے جس میں انہوں نے بالترتیب 429 اور 267 رنز بنائے ہیں۔

جسکارن سنگھ ملہوترا امریکا کی ٹی20 لیگ ’میجر لیگ کرکٹ‘ (ایم ایل سی) کی فرنچائز لاس انجیلس نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں جبکہ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں سینٹ لوشیا کنگز کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں