اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جرمنی میں قونصل خانے پر حملہ آوروں کی شہریت کی شناخت کے حوالے سے تبصرہ نہیں کرسکتے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں کی سیکورٹی اہمیت رکھتی ہے، پاکستانی قونصلیٹ فرینکفرٹ پر ہونیوالے واقعے پر تحفظات جرمن حکام تک پہنچانے ہیں، میزبان ممالک کیساتھ ملکر حملوں کے حوالے سے سیفٹی اقدامات کریں گے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے پر جرمن حکومت نےمعذرت کااظہارکیا اور جرمن حکومت نے مکمل سپورٹ اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماراقونصل خانہ جرمن انتظامیہ کیساتھ ذمہ داران کی گرفتاری میں تعاون کررہاہے، اس وقت ہم حملہ آوروں کی شہریت کی شناخت کے حوالے سے تبصرہ نہیں کرسکتے۔