اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

فرانس: ایفل ٹاور ایرانی مظاہرین کی حمایت میں جگمگا اٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس کا مشہور زمانہ ایفل ٹاور ایرانی حکومت کیخلاف برسر احتجاج مظاہرین کی حمایت میں روشنیوں سے تحریر کردہ نعروں سے جگمگا اٹھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ سال 22 سالہ کُرد خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاک ہو گئی تھی۔ انہیں ایرانی قانون کے مطابق سر ڈھانپے بغیر بازار میں گھومنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

16 ستمبر کو مہسا امینی کی موت کے بعد ایران مسلسل چار ماہ سے عوامی احتجاج کی زد میں ہے اور احتجاج کرنے اور ان کی حمایت پر اب تک دو افراد کو پھانسی اور ہزاروں افراد کو جیل بھیجا جا چکا ہے تاہم احتجاج نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔

- Advertisement -

دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے ایرانی مظاہرین کی حمایت کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ اب فرانس میں مشہور زمانہ ایفل ٹاور کو روشنیوں سے جگمگا کر ایرانی مظاہرین کی حمایت کا انوکھا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

 

پیرس کا ایفل ٹاور ایران میں اپنے حقوق کیلیے لڑنے والے ایرانیوں کے حق میں جگمگا اٹھا۔ ایفل ٹاور پر روشنیوں کے ذریعے مظاہرین کے حق میں نعرے تحریر کیے گئے۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے ایرانی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں