12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فرانس نے چین پر بڑا الزام لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

فرانسیسی مشیر کا کہنا ہے کہ چین روس کو ایسے آلات بھیج رہا ہے جو فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اعلیٰ سفارتی مشیر کا کہنا ہے کہ چین روس کو ایسی اشیاء فراہم کر رہا ہے جنہیں فوجی سازوسامان کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسپین سیکیورٹی فورم میں یہ پوچھے جانے پر کہ کیا مغرب نے اس بات کا کوئی ثبوت دیکھا ہے کہ چین نے روس کو کسی بھی طرح سے مسلح کیا ہے؟ تو ایمانوئل بون نے کہا کہ جی ہاں، ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ وہ کام کر رہے ہیں جو ہم پسند نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک ہم جانتے ہیں، وہ روس کو بڑے پیمانے پر فوجی صلاحیتیں فراہم نہیں کر رہے لیکن [ہمیں اس کی ضرورت ہے] کوئی ترسیل نہیں ہو رہی۔

فرانسیسی حکام نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ بون دوہری استعمال کی ٹیکنالوجیز اور غیر مہلک امداد جیسے ہیلمٹ اور باڈی آرمر دونوں کا حوالہ دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ چین نے بارہا روس کو فوجی سازوسامان بھیجنے کی تردید کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں