جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل نے خود کشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

رباط: مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ فرانس کے قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس نے گلے میں‌ پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شمالی علاقے طنجہ میں فرانسیسی قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس کی لاش قونصل خانے کی عمارت کے اندر ان کی رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی ملی۔مراکشی میڈیا نے بھی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قونصل جنرل نے اپنی رہائش گاہ کے اندر جہاں وہ تنہا قیام پذیر تھے نجی نوعیت کی پریشانیوں کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

- Advertisement -

دوسری جانب سیکیورٹی حکام نے واقعے کے دیگر محرکات جاننے کے لئے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں