13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

اماراتی خلاباز کی ہزاروں فٹ بلندی سے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے ہزاروں فٹ بلندی سے پاکستانیوں کو  جشن آزادی کی مبارکباد دی اور خلا سے  اسلام آباد کی تصویر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق 76 ویں یوم آزادی پر اماراتی عوام نے پاکستانی عوام کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی، اماراتی عوام ہر اچھے برے وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہی ہے۔

یوم آزادی پر اماراتی خلاباز سلطان النیادی کا حیرت انگیز کارنامہ سامنے آیا، سلطان النیادی نے 400 کلومیٹر کی بلندی سے جشن آزادی میں شرکت کی۔

- Advertisement -

اماراتی خلاباز نے پاکستانی عوام کو ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سےلی گئی اسلام آباد کی تصویر شیئر کی۔

اماراتی خلاباز نے پاکستانیوں بشمول یواے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو بھی مبارک دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ صدیوں سے ساتھ رہ رہےہیں، ہم نےایک دوسرےکی ثقافت سےبہت کچھ سیکھا۔

خیال رہے ڈاکٹر النیادی اپنے 6 ماہ سے جاری سفر کو مکمل کر کے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں