اشتہار

اسلام آباد میں اسکول طالبہ کا گینگ ریپ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں اسکول طالبہ کو گینگ ریپ کا نشانہ بنادیا گیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ شالیمار کے علاقے اسکول طالبہ سے گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا، اسکول طالبہ کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

لڑکی والدہ کی مدعیت تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بتایا کہ تھانہ شالیمار کی حدود سنیاڑی میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ہوا، پولیس نے وقوعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کیا۔

- Advertisement -

تھانہ شالیمار پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں حسن شکیل، جنید علی اور انش شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ چوتھے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ملزمان کے خلاف مذید تفتیش جاری ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں