21.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کراچی : برف خانے میں گیس کے اخراج سے متعدد افراد متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی میں قائم برف خانے میں امونیا گیس کے اخراج سے کئی افراد متاثر ہوئے ہیں، ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار زمان ٹاؤن میں برف خانے سے پھیلنے والی امونیا گیس کے باعث متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے عینی شاہد نے بتایا کہ گیس پھیلنے کی وجہ سے علاقے میں کئی بچے بے ہوش ہوگئے، علاقہ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ گیس لیکج سے آدھے سے زیادہ علاقہ متاثر ہوا۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد علاقے میں اشتعال پھیل گیا، بڑی تعداد میں لوگ فیکٹری کے باہر جمع ہوگئے، صورتحال پر کنٹرول کرنے کے لیے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ آئس فیکٹری میں گیس لیکج کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے سبب ایک بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آئس فیکٹری کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرکورنگی نے بتایا ہے کہ برف خانے میں گیس کے اخراج سے3افراد متاثر ہوئے ہیں، رہائشی علاقے میں کاروباری سرگرمیوں پر کارروائی کرتے ہیں، فیکٹری کوسیل کردیں گے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں