اشتہار

گیس میٹر کرایہ: توجہ دلاؤنوٹس پر کسی نے توجہ نہ دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں گیس میٹرز کا کرایہ بڑھنے پر توجہ دلاؤ نوٹس پر کسی نے توجہ نہ دی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تاہم اراکین نے عوامی ایشو کو نظرانداز کر دیا۔

جےیوآئی کی عالیہ کامران نے گیس میٹرز کا کرایہ بڑھنے پر ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا تو نوٹس پر جواب دینے کے لیے حکومت کا کوئی وزیر موجود ہی نہیں تھا۔

- Advertisement -

عالیہ کامران نے سوئی گیس میٹرز کا کرایہ بڑھانے پر ایوان میں بات کرنا چاہی مگر اسپیکر نے گیس میٹرز کرایہ کے معاملے کو قائمہ کمیٹی کو بھیجنے کی ہدایت کر دی۔

عالیہ کامران کا کہنا ہے کہ عوام کے پریشانی کےاہم مسئلےپر ایوان میں بات کرنے دی جائے۔

گیس میٹر کا کرایہ ماہانہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا

واضح رہے کہ گیس میٹرز کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 517 روپے کر دیا گیا ہے۔ صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہر ماہ کم از کم بل 500 روپے دینا ہوگا، یہ چارجز جنوری 2023 سے لاگو ہوں گے، صارفین کو 3 ماہ کے بقایا جات میٹر، رینٹ اور گیس ٹیرف کی مد میں اضافی دینا ہوں گے۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق یہ اوگرا کا فیصلہ ہے جو لاگو کیا گیا ہے، یہ نومبر دسمبر میں 0.9 کیوبک ہیکٹر سے کم صارفین پر لاگو نہیں ہوگا، کم گیس استعمال والے صارفین میٹر رینٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں