ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آرمی چیف جنرل راحیل شریف پندرہ نومبرکو امریکا کادورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکا کے بعدآرمی چیف جنرل راحیل شریف پندرہ نومبر کو امریکا روانہ ہوں گے۔ دورہ15 سے 20نومبر تک جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پندرہ نومبر سے بیس نومبر تک جاری دورے میں آرمی چیف امریکا کی عسکری اورسیاسی قیادت سےملاقات کرینگے۔

ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاجائےگا۔ ذرائع کےمطابق افغانستان میں طالبان کی دوبارہ پیش قدمی کے پس منظر میں امریکی عسکری قیادت سلامتی کے امور پر جنرل راحیل شریف سےمشاورت کےمتمنی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف نے گزشتہ برس نومبر میں بھی امریکا دورہ کیاتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں