جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چینی ہم منصب سے ملاقات، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ چین کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل ساحرشمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، پاکستانی عوام کے دل ودماغ میں یہ دوستی بستی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے فوجی تعلقات وقت کی ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں، دفاعی اور تربیتی شعبوں میں تعاون بھی فروغ پارہا ہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ باہمی دفاعی اور فوجی تربیت میں اعلیٰ سطح تعاون مزید بہتر ہوا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق چینی ہم منصب نے باہمی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پراطمینان کا اظہارکیا۔

اس موقع پر دونوں شخصیات کی جانب سے وفود کی سطح پرمذاکرات میں باہمی سیکیورٹی اور فوجی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ آئرن برادرز اور ہر موسم کے دوست ہونے کے ناطےاسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کا بھی عزم کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چینی ریاستی کونسلر کن گینگ، وزیر خارجہ چن وین کنگ اور دیگر اہم فوجی اور حکومتی عہدیداروں سمیت اعلیٰ درجے کی سول اور فوجی شخصیات کے ساتھ بھی وسیع پیمانے پر دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا پاکستان چین دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات کے لیے وفد کے سربراہ کے طور پر 18 سے 22 جون 2023 تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں