تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مودی کی جرمن چانسلر سے ملاقات، تجارتی تعاون میں‌اضافہ متوقع

برلن : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دورہ جرمنی کے موقع پرانجیلا مرکل سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں سربراہوں نے بھارت اور جرمنی کے مابین آزاد تجارتی امور پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ روز دورہ جرمنی کے موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے برلن میں ملاقات کی ہے، جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفان سائبرٹ نے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے سربراہوں کی تجارتی امور پر بات چیت ہوئی۔

ترجمان جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت اور جرمنی کے اقتصادی مفادات مشترکہ ہیں اس لیے جرمنی ہمیشہ بھارت کا خوش دلی سے استقبال کرتا ہے.

ماہرین اقتصادیات کی جانب سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ مودی اور انجیلا میرکل کی ملاقات دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور تجارت کے حوالے سے بہت اہم ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پیغام دیا ہے کہ ’بھارتی وزیر اعظم کے دورہ جرمنی سے یہ بات ثابت ہے کہ دونوں ممالک اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کے حق میں متحد ہیں‘۔

جرمنی کے صنعتی اداروں کے مالکان انجیلا میرکل پر زور دے رہے ہیں کہ وہ بھارت کے ساتھ تجارتی رابط میں مزید بہتری لائیں اور نئی دہلی حکومت سے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کریں۔

واضح رہے کہ بھارت اور جرمنی گذشتہ دس برس سے آزاد تجارتی معاہدوں پر مذاکرات کرنے میں مصروف ہیں تاہم اس حوالے سے کسی بھی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں ناکام رہے ہیں۔

جرمنی کی متعدد کمپنیاں بھارت کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، جنہیں مودی حکومت سے ممکنہ طور پر تجارتی محصولات میں اضافے کا خدشہ ہے، محصولات میں اضافے کے پیش نظر کمپنیوں نے جرمن چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ ’وہ بھارت کے ساتھ نئی تجارتی پالیسیاں ترتیب دیں تاکہ جرمن کمپنیوں کو تحفظ فراہم ہوسکے‘۔

جرمنی کے خبر رساں اداروں کے مطابق اگر بھارت کی جانب سے تجارتی محصولات میں اضافے سے دونوں ملکوں کے مابین تجارت بالخصوص جرمنی کی کار بنانے والی کمپنیاں بہت متاثر ہوں گی۔

بھارتی وازارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ جرمنی یورپ میں بھارت کا اہم تجارتی ساتھی ہے، سنہ 2016 میں جرمنی اور بھارت کے درمیان 21.44 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ گذشہ ماہ جرمنی کے صدر فرانک والٹر اسٹین مائر نے اپنے دورہ بھارت کے دوران کہا تھا کہ جرمنی نے ہندوستان میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -