12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جیجی حدید سے منشیات برآمد، گرفتار کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاس ایجنلس: معروف امریکی ماڈل جیجی حدید کو کسٹم حکام نے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر دوست سمیت گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جیجی حدید منشیات سے متعلق الزام کا سامنا کر رہی ہیں۔ اس سے قبل 2015 میں بھی ماڈل کو کوکین کے مبینہ استعمال پر تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

جیجی حدید اپنی دوست کے ہمراہ نجی طیارے پر برطانیہ کے جزائر کیمین پہنچیں جہاں کسٹم حکام کو تلاشی کے دوران ان کے سامان سے منشیات ملی۔ حکام نے فوراً ہی دونوں کو حراست میں لے لیا۔

- Advertisement -

امریکی ماڈل کو حراستی مرکز منتقل کیا گیا جبکہ 12 جولائی کو مقامی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے جیجی حدید اور اس کی دوست کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ہزار ڈالر بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔

جیجی حدید کو منشیات رکھنے کے علاوہ کسی دوسرے الزام کا سامنا نہیں ہے۔ ماڈل کے نمائندے نے میڈیا کو بتایا کہ جیجی حدید نے نیویارک سٹی سے قانونی طریقے سے منشیات خریدی۔

نمائندے نے کہا کہ ماڈل کا دامن صاف ہے اور انہوں نے جزائر کیمین پر بھرپور انجوائے کیا۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ امریکی ماڈل کے سامان سے برآمد ہونے والی منشیات کی نوعیت اور اس کی مقدار کتنی ہے۔

دوسری جانب افواہیں ہیں کہ جیجی حدید معروف ہالی وڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو کو ڈیٹ کر رہی ہیں لیکن دونوں جانب سے اس بارے میں مکمل خاموشی ہے۔ اس سے قبل ماڈل کے گلوکار زین ملک کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں