جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

ڈکیتوں نے فون چھیننے کے دوران لڑکی کو گرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے فون چھیننے کے دوران لڑکی کو منہ کے بل گرادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان لڑکی سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی فون پر بات کرتے ہوئے سڑک پر چل رہی ہے اس دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان پیچھے سے آتے ہیں اور اس کا فون چھین لیتے ہیں۔

- Advertisement -

لڑکی نے موبائل فون بچانے کی کوشش کی اور اس دوران وہ سڑک پر منہ کے بل گر گئی اور ڈکیت فون چھین کر فرار ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے اپنا چہرہ کپڑے سے ڈھانپ رکھا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اندور ہائی کورٹ کراسنگ کے علاقے میں پیش آیا، سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہے لیکن کسی نے لڑکی کی کوئی مدد نہیں کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں