کراچی : ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان میں سونا کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 6 ھزار 500 روپے تک جا پہنچی۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد سونے کو بھی ریورس گئیر لگ گیا ، آج سونے کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فی تولہ سونا 6 ہزار 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ھزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 5487 روپے اضافے سے 1 لاکھ 77 ھزار 40 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 36 ڈالرز اضافے سے 1959 فی اونس کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے سے 2550 روپے کی ہوگئی۔