جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی بعد آج معمولی اضافہ سامنے آیا ہے، دو روز کے دوران سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونے کی قیمت 1900 روپے کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 16ہزار 400 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 257روپے اضافے سے 1لاکھ 85ہزار 528روپے کا ہوگیا۔

- Advertisement -

ایسوسی ایشن عہدیداران کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 50 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 900 روپے کی نمایاں کمی ہوئی تھی جس سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا دو لاکھ 16 ہزار 100 روپے کا ہوگیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو روز کے دوران مقامی بلین مارکیٹس میں مجموعی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں