10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت کو بڑا جھٹکا، ہزاروں روپے کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے، مذکورہ کمی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود سامنے آئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر7 ڈالر اضافے کے بعد 1932 امریکی کرنسی ہوگئیں جب کہ ملکی سطح پر قیمت میں کمی آئی ہے۔

ملک کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 4500 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قدر دو لاکھ 4 ہزار 500روپے ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 3858 روپے کم ہونے کے بعد 1لاکھ 75 ہزار 326روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور دونوں کی قدریں بالترتیب 2480 روپے اور 2126.20 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں