15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت تیزی سے کم ہونے لگی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت تیزی سے کم ہونے لگی آج بھی فی تولہ سونا 2200 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 2200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1887 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہے۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونے کی قدر 17 ڈالر کم ہوکر 1929 ڈالر فی اونس رہی۔

ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔

آج منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں روپے کے سامنے ڈالر نیچے آگرا اور کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 71 پیسے کمی ہوگئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 78 پیسے پر فروخت ہوا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر مجموعی طور پر 10 روپے 43 پیسے سستا ہوکر 275 روپے 56 پیسے کا ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے 55 پیسے سستا ہوکر 275.44 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک کے اس سے قبل کاروباری سیشن میں ڈالر 285.99 روپے پر بند ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں