اسلام آباد : نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، تاہم نجکاری آئی ایم ایف ٹرم اینڈ کنڈیشن کے مطابق ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی مالیاتی حالت بہتر بنانے کیلئے پی آئی اے سے متعلق خصوصی اسکیم تیارکرلی اور بورڈ نے ابتدائی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری آئی ایم ایف ٹرم اینڈ کنڈیشن کے مطابق ہوگی۔
ذرائع نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے قرض پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی ہولڈنگ کمپنی کے متعلق امور بھی جلد نمٹائے جائیں گے اور پی آئی اے کی ہولڈنگ کمپنی میں تمام قرضے اور واجبات ضم کیے جائیں گے۔
پی آئی اے کے نقصانات اور قرض 7 سو ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ پی آئی اے کے ذمہ کمرشل بنکوں کا 270 ارب روپے تک قرض ہے، پی آئی اے حکومت کا ساڑھے 3 سو، ایف بی آر اور پی ایس او کے بھی ادا کرنا ہیں۔