اشتہار

حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے بھرپور دفاع کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات سے متعلق بل سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کے بھرپور دفاع کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کا دفاع کرے گی۔ مذکورہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے سیاسی قیادت کا اعلیٰ سطح اجلاس بھی کل طلب کر لیا ہے جس میں حکومتی اتحاد کے رہنما اور وزرا شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت کیسز سے متعلق حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف آئینی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں جس کے لیے 8 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔ آئینی درخواستوں پر سماعت کل ساڑھے 11 بجے ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں