ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 1900 نئے لیکچررز بھرتی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، نئے اساتذہ بھرتی کرنے کے لیے 50کروڑ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے، تعلیمی اداروں میں قابل ٹیچرز کی بھرتی کے علاوہ صوبے میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے پر بھی کام کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وژن کے تحت انسانوں پر سرمایہ کاری کا خواب پورا کریں گے، مجموعی طورپر1900نئے لیکچررز بھرتی کررہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ کالجز لیول پر نئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، بی ایس لیول کے لیے لیکچررز گریڈ 17 میں بھرتی ہوں گے، اساتذہ کی بھرتی کیے لیے 50کروڑ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لیکچررز بھرتی کے لیے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے، اور صوبے کی ترقی کے لیے دیگر اہم اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں