ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پہاڑی بولنے والی برادری کو شیڈول ٹرائبز کی فہرست میں شامل کرنے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

پہاڑی بولنے والی برادری کوشیڈول ٹرائبزکی فہرست میں شامل کرنے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں احتجاج جاری ہے، گجر اوربکروال برادری نے بل کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مودی حکومت نے پہاڑی برادری کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کیلئے بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا۔

بی جے پی حکومت مقبوضہ وادی میں انتخابی گیم پلان کے تحت ایسے اقدامات کر رہی ہے، پونچھ میں گجراوربکروال قبائل نے شیڈول ٹرائبزکا درجہ دینے کی کوشش کیخلاف احتجاج کیا۔

- Advertisement -

گجراوربکروال برادری نے بھارتی حکومت کے استحصال کے خلاف شدید نعرے بازی کی، بھارتی حکومت آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔

مظاہرین نے بھارتی حکومت کی مزموم کوشش کومسلمانوں کےحقوق سلب کرنےکےمترادف قراردیا اور کشمیر کی آزادی کا پرزور مطالبہ کرکے بھارتی سرکار کی نیندیں حرام کردیں۔

مظاہرین نے کہا کہ پہاڑیوں کو شیڈول ٹرائب ریزرویشن لسٹ میں شامل کرنا ناانصافی ہے، حکومت بل کو واپس لے ورنہ مظاہروں میں شدت لائی جائے گی۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت مسلمانوں کےحقوق سلب کرنےاوران کےحق پرڈاکہ ڈال رہی ہے، ایسے اقدامات دراصل مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

پہاڑی بولنے والی برادری کوشیڈول ٹرائبزکی فہرست میں شامل کرنے کیخلاف مقبوضہ کشمیر احتجاج جاری ہے ، گجر اوربکروال برادری نے بل کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا، گجر اوربکروال برادری اپنےمویشیوں کے ساتھ سڑکوں پراحتجاج کر رہی ہے۔

مودی کشمیراسمبلی کے سابقہ اراکین اوردیگرذرائع احتجاج اورآزادی کےنعروں کوپیشرفت قراردے رہے ہیں جبکہ مودی سرکار نے مظاہرین پر اپنے حق آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنے پر ایف آئی آر درج کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں