تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

مزیدار گلاب جامن گھر پر تیار کریں

آج کل گرمیوں کے روزے ہیں۔ افطار میں زیادہ تر مشروبات اچھے لگتے ہیں۔ گرمی کے روزوں میں پھلوں اور ہلکے تیل والی چیزوں کا زیادہ استعمال کرنا چاہیئے تاکہ روزے میں پانی کی کمی سے بچا جا سکے۔ البتہ ہفتے میں ایک دن کوئی منفرد چیز بنانے میں کوئی حرج نہیں۔ اسی لیے آج ہم آپ کو گلاب جامن بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ گلاب جامن یوں تو میٹھے ہوتے ہیں اور نظام ہضم پر بوجھ بنتے ہیں لیکن ہفتے میں ایک بار اسے کھانے سے آپ کے ذائقہ میں منفرد تبدیلی آئے گی۔

:گلاب جامن بنانے کی ترکیب

:اجزا

خشک دودھ: 1 پیالی

میدہ: آدھی پیالی

بیکنگ پاؤڈر: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

سوجی: آدھی پیالی

پھیکا کھویا: آدھی پیالی

تیل: 2 کھانے کے چمچ

:شیرا بنانے کے اجزا

چینی: 2 پیالی

چھوٹی الائچی: 8 عدد

پانی: 1 پیالی

:ترکیب

ان تمام چیزوں کو اچھی طرح ملا کر آٹے کی طرح گوندھ لیں۔

پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔

:شیرا بنانے کی ترکیب

چینی میں پانی ملا کر ہلکی آنچ میں شیرا بنالیں۔

اب الائچی کے دانے نکال کر باریک پیس لیں۔

جب شیرا بننے لگے تو الائچی ڈال کر اتار لیں۔

ایک کڑاھی میں گھی گرم کریں۔

گھی تقریباً 2 پیالی ہونا چاہیئے تاکہ گلاب جامن اچھی طرح تلے جاسکیں۔

جب گھی تیز گرم ہو جائے تو ہلکی آنچ کر کے پیڑے تلنا شروع کردیں۔

جب براؤن ہو جائیں تو نکال کر شیرے میں ڈال لیں۔

کچھ دیر کے بعد شیرے سے نکال کر گرم گرم پیش کریں۔

Comments

- Advertisement -