پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

عالیہ اور رنویر دھوم مچانے کے لیے تیار، تصویر سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کا پوسٹر سامنے آگیا جس میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلی بوائے رواں برس 14 فروری کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی اور اب اس کی تشہیر کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اداکار رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کا پوسٹر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’اپنا وقت آئے گا۔‘

دوسری جانب اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی سماجی فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔

یاد رہے کہ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں رنویر سنگھ ایک ایسے نوجوان کا کردار ادا کررہے ہیں جو غربت کی چکی کے نیچے اپنی زندگی بسر کرتا ہے اور غریبوں کے مسائل کو اپنے گانوں کے ذریعے اجاگر کرتا ہے۔

دیکھیں: رنویر سنگھ کا کارنامہ: وزن میں حیرت انگیز کمی، تصاویر وائرل

یہ بھی دیکھیں: عالیہ بھٹ کی حجاب والی تصاویر سامنے آگئیں

فلمی کردار کو  اچھے طریقے سے ادا کرنے کے لیے رنویر نے اپنے وزن میں 20 کلو گرام تک کمی کی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے گلی بوائے بننے کے لیے سخت محنت، ورزش کے ساتھ کھانے پینے میں بہت زیادہ احتیاط کی اور روزانہ پانچ گھنٹے چہل قدمی بھی کی۔‘

’گلی بوائے‘ کی کہانی معاشرے میں غریبوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اور عدم مساوات پر مبنی ہے، قبل ازیں اس فلم کو برلن 69ویں فیسٹیول میں بھی نمائش کا اعزاز حاصل ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں