منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

حافظ نعیم کا اسماعیل ہنیہ سے رابطہ، اہلخانہ کی شہادت پر اظہارتعزیت

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے اسماعیل ہنیہ سے ان کے صاحبزادوں اور پوتے پوتیوں کی شہادت پر جماعت اسلامی اور پاکستان کے عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کی۔

نومنتخب امیر جماعت اسلامی نے ان کی جدو جہد اور قربانیوں، ثابت قدمی اور جذبوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام اسماعیل ہانیہ اور حماس کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

 اسماعیل ہنیہ نے حافظ نعیم الرحمن اور جماعت اسلامی کی جانب سے اہل غزہ کے لیے کی گئی کوششوں پر اظہار تشکر کیا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے جمعہ کی نماز کے بعد قبلہ اوّل بیت المقدس اور انبیاء ؑ کی سرزمین فلسطین کی جدو جہد آزادی کی تحریک کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادوں، پوتوں اور دیگر فلسطینی شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ شہر بھر میں سیکڑوں مساجد میں ادا کی گئی جن میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور غزہ کے مظلوم و نہتے مسلمانوں سے بھر پور اظہار یکجہتی، اسرائیل و امریکہ کی دہشت گردی، عالم اسلام کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں