جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’حیدر ٹینک جدید ترین ٹیکنالوجی اور جنگی صلاحیتوں کا حامل ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا اور جدید ترین حیدر ٹینک کے پائلٹ پروجیکٹ کی رول آؤٹ تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (HIT) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حیدر ٹینک کے پائلٹ پروجیکٹ کی رول آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں چین کے سفیر، چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے اعلی حکام سمیت حکومت پاکستان اور پاک فوج اور سویلین حکام نے شرکت کی، تقریب کے دوران چین اور پاکستان کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کردہ حیدر ٹینک کی رونمائی کی گئی۔

- Advertisement -

جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ حیدر ٹینک میدان جنگ میں بہترین نقل و حرکت اور اپنے تحفظ کی متاثر کن صلاحیت کا حامل ٹینک ہے، جس میں قابل ذکر فائر پاور اور دیگر خصوصیات بھی شامل ہیں، جدید ترین جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ تیار کردہ، حیدر ٹینک پاکستانی دفاعی صنعت کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں سمیت مقامی تیار کردہ اسلحے اور ہتھیاروں میں پیش رفت کے بارے میں تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس کے دیگر شعبوں اور تنصیبات کا بھی دورہ کیا اور ایک اور سنگ میل میں کامیابی پر افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا۔

قبل ازیں آمد پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں