جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ہلدی کینسر کے مرض سے لڑنے میں مدد دیتی ہے، تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: امریکا کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا پکانے میں استعمال ہونے والی ہلدی کینسر سے لڑنے میں مدد دیتی اور مرض کو روکنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ہلدی پاؤڈر میں ایک کیمیکل موجود ہے جو کینسر سے لڑنے میں بہت زیادہ مدد فراہم کرتا ہے۔

محققین کے مطابق پاؤڈر میں موجود کرکمن نامی کیمیکل ہلدی کو زرد رنگ میں رکھتا ہے اور اُس میں یہ خاصیت شامل ہے کہ وہ چھاتی وخون کے سرطان کی نشوونما کو سست کردیتا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: اعصابی کمزوری سےنجات کیلیےہلدی کااستعمال مفید ہے

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دیگر مصالحہ جات کینسر سے لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتے البتہ کرکمن انسداد کینسر کی نشوونما کو روک کر خلیات کو 500 گُنا مضبوط بناتا ہے۔

پروفیسر الربٹ کا کہنا ہے کہ ’ہم نے ہلدی پاؤڈر کا تجربہ چوہوں پر کیا جس سے حاصل ہونے والے نتائج ہمارے کے غیر متوقع اور حیران کن تھے کیونکہ مذکورہ چوہوں کا موذی مرض بالکل ختم ہوگیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: آواز کی لہروں سے کینسر کی شناخت کرنے والا آلہ ایجاد

اُن کا کہنا تھا کہ تحقیق کے بعد اب کینسر کی ادویات بنانے میں کرکمن استعمال کرنے کی تجویز دی جائے گی تاکہ اس مرض پر قابو پایا جاسکے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں