10.9 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

حماس حملہ: ایران پر الزام لگانے والوں کو روس کا کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے امریکا، اسرائیل اور مغرب کی جانب سے حماس حملے میں ایران کو ملوث قرار دینے پر کڑی تنقید کی ہے۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ایران پر عائد کردہ الزامات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر ایران پر ہر چیز کا الزام لگانے کا مشاہدہ کررہے ہیں کہ ایران پر لگائے الزامات کو اشتعال انگیز سمجھتے ہیں ایرانی قیادت ذمہ دارانہ، متوازن مؤقف اختیار کرتی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کی صورتحال کےباعث خطےمیں مسائل بن سکتےہیں غزہ کے بحران کاخطرہ خطے میں وسیع تنازعےکی طرف بڑھ رہاہے۔

- Advertisement -

انہوں نے جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین تنازعے کو پڑوسی ممالک تک پھیلنے سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک کے علاوہ سب غزہ میں کشیدگی میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں