اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ویڈیو: ٹائم آوٹ سے بچنے کیلئے حارث رؤف گلوز اور پیڈ پہنے بغیر میدان میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارٹ رؤف ٹائم آوٹ سے بچنے کیلئے گلوز اور پیڈ پہنے بغیر میدان میں آگئے۔

اوول کرکٹ گراونڈ میں میلبورن اسٹارز اور سڈنی تھنڈر کے درمیان بِگ بیش لیگ کے میچ میں مزاحیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فاسٹ بولر حارث رؤف اپنا گلوز اور پیڈ پہنے بغیر بیٹنگ کرنے کے لیے گراونڈ میں پہنچ گئے۔

میچ میں جب اننگز کا آخری اوور شروع ہوا تو 6 کھلاڑی آؤٹ تھے لہٰذا حارث رؤف سمجھے کہ ان کے بیٹنگ کرنے کی باری نہیں آئے گی جس کی وجہ سے وہ پہلے سے تیار نہیں تھے۔

- Advertisement -

لیکن میلبرن ٹیم کی لگاتار 3 وکٹیں گرجانے کے بعد حارث رؤف کو کریز پر جانا پڑا تاہم وہ ٹائم آؤٹ ہونے سے بچنے کے لیے بغیر حفاظتی کٹ پہنے ہی میدان میں اتر گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیارویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے حارث رؤف نے گلوز اور ہیلمٹ تو ساتھ لے لیا تاہم وہ پیڈز پہن کر میدان میں نہیں گئے۔

آن فیلڈ امپائرز نے انہیں حفاظتی کٹ کے بغیر بیٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دی، جس کے نتیجے میں حارث رؤف کو دستانے اور ہیلمٹ پہننا پڑا، تاہم چونکہ وہ نان اسٹرائیکر اینڈ پر تھے اور اننگز کی آخری بال تھی اس لیے انہیں پیڈ کے بغیر ہی کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں