پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

محمد حارث بھی کپتان بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے لیے پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایمرجنگ ایشیا کپ 14 سے 23 جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان شاہینز کے گروپ اے میں انڈیا اے، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

- Advertisement -

گروپ بی میں افغانستان اے، عمان، بنگلہ دیش اور یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ میں 14 جولائی کو نیپال کے خلاف کھیلے گی جبکہ 16 جولائی کو انڈیا اے، اور 18 جولائی کو سری لنکا اے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

محمد حارث 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور وہ پہلی مرتبہ پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

کپتان محمد حارث، عمیر بن یوسف نائب کپتان، عماد بٹ، ارشد اقبال، حسیب اللہ، کامران غلام، مہران ممتاز، مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، محمدعباس آفریدی، محمد جنید اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں