اشتہار

ہریانہ میں زیادتی سے متاثرہ لڑکی کا سلمان خان پر 10 کروڑ روپے کا ہرجانہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی ریاست ہریانہ میں اجتماعی زیادتی سے متاثرہ لڑکی نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان پر 10 کروڑ کا ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار سلمان خان زیادتی سے متاثرہ خواتین سے متعلق دیئے گئے بیان پر مشکل میں پھنس گئے ہیں، بھارتی ریاست ہریانہ میں اجتماعی زیادتی سے متاثرہ لڑکی نے سلمان خان کے ’’زیادتی سے متاثرہ خواتین‘‘ سے متعلق بیان پر 10 کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کردیا جبکہ سرعام معافی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

SALMAN KHAN POST 1

- Advertisement -

اجتماعی زیادتی سے متاثرہ لڑکی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سلمان خان کے بیان سے میری موکلا کی دل آزاری ہوئی ہے لہٰذا سلمان خان سرعام معافی مانگیں بصورت دیگر 10 کروڑ ہرجانہ ادا کیا جائے۔

یاد رہے کہ 4 سال قبل ہسار میں 10افراد نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کے باپ نے خود کشی کرلی تھی۔

SALMAN KHAN POST 2

گزشتہ دنوں جب ایک انٹرویو میں جب سلمان خان سے پوچھا گیا کہ ’’سلطان‘‘ میں ان کا پہلوانوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا، تو سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں جیسے ہی شوٹنگ مکمل کر کے رنگ سے باہر آتا تھا تو میں خود کو زیادتی کا شکار ایک لڑکی محسوس کرتا تھا ، جو نہ صحیح طور سے سیدھا چل سکتی ہے اور نہ کھا سکتی ہے۔ جس پر بھارت میں طوفان برپا ہوگیا اور ان کے خلاف ویمن کمیشن نے بھی احتجاج کیا جب کہ دیگر حلقوں نے بھی اداکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

سلمان خان کے بیان پر ان کے والد سلیم خان بھی معافی مانگ چکے ہیں تاہم اب دبنگ خان کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں