ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’جنریٹر واپس آگیا‘: اسکواڈ کا حصہ بننے پر حسن علی نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ورلڈ کپ 2023 کیلیے اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

حسن علی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ جذبے سے سرشار دکھائی دے رہے ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ’جنریٹر واپس آگیا۔‘

فاسٹ بولر نے کیپشن میں لکھا کہ اسکواڈ میں شامل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اپنے ملک کیلیے ورلڈ کپ کھیلنے کے قابل ہونا ایک ناقابلِ بیان احساس ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ میں پاکستان کو جتوانے کیلیے اپنی پوری کوشش کروں گا، مجھے اور ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، مداحوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ انجری کا شکار فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ زمان خان، ابرار احمد اور محمد حارث ٹریولنگ ریزرو کے طور پر بھارت جائیں گے۔

بابر اعظم ٹیم کے کپتان جبکہ شاداب خان نائب کپتان برقرار ہیں۔ 15 رکنی اسکواڈ میں حسن علی کی انٹری کو سرپرائز کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں آؤٹ آف فارم فخر زمان بھی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، افتخار احمد، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر بھی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائیں گے۔

قومی پیس بیٹری میں حارث رؤف، شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا۔

تمام کھلاڑی پہلی بار بھارتی میدانوں میں ان ایکشن ہوں گے۔ گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں