اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

حسن علی آئی سی سی ورلڈکپ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن!

اشتہار

حیرت انگیز

قومی فاسٹ بولر حسن علی کا ورلڈکپ میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ شوپیش ایونٹ میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔

پی سی بی کی سوشل میڈیا ٹیم کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل میں وائٹ بال کی ٹیم میں کہیں بھی موجود نہیں تھا لیکن اچانک ہی نسیم شاہ کی انجری کے باعث مجھے منتخب کیا گیا۔

حسن علی نے کہا کہ اس طرح میں ورلڈکپ کے لیے منتخب ہوا اور ورلڈکپ کے چھ میچ کھیلتے ہوئے میں نے 9 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ میری وکٹیں زیادہ ہونی چاہیئں تھیں مگر نہیں ہیں، کہیں نہ کہیں پر اس طرح کی بولنگ نہیں ہوئی جس طرح کی کرنی چاہیے تھی اور وکٹ زیادہ ہوسکتے تھے مگر میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔

پیسر نے کہا کہ میں اپنا 100 فیصد دے رہا ہوں یہ میگا ایونٹ ہے اور اس پر سب کی نظریں ہوتی ہیں ہر کسی کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اچھا پرفارم کرے۔

انھوں نے ایک بار پھر زود دیتے ہوئے کہا کہ میں میگا ایونٹ میں اب تک اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔ جہاں تک بات وینیوز کی ہے تو ہر وینیو کی کنڈیشن مختلف ہوتی ہے۔

حسن علی نے کہا کہ ہم لوگ پہلے یہاں پر نہیں کھیلے ہیں اس لیے ہمیں یہاں کی کنڈیشنز کا نہیں پتا لیکن بطور پروفیشنل آپ کو چیزیں اپنانی پڑتی ہیں اور ہم نے بہت حد تک اپنائی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہاں پر آپ کو کہیں اسپن اور کہیں فلیٹ ٹریک ملتی ہیں جو بیٹنگ کے لیے کافی سازگار ہوتی ہے۔ ہم لوگ آئی پی ایل بھی نہیں کھیلتے اور جو معلومات ہم نے اکٹھی کی تھیں وہ یہی تھیں کہ بھارت کی کنڈیشنز میں رنز زیادہ بنیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں