اشتہار

بھارت میں کراؤڈ کے شور سے کیسے نمٹا جائے، ہاشم آملہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملہ نے بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ میں کراؤڈ کے شور سے نمٹنے کے لیے ہم وطن کرکٹرز کو اہم مشورہ دیا ہے۔

اپنے دور کے بہترین بیٹرز میں سے ایک سابق پروٹیز کرکٹر کے مطابق بالخصوص ایڈن گارڈن کولکتہ میں جنوبی افریقہ کو میزبان ٹیم کے خلاف شائقین کے شور کو ہینڈل کرنا ہوگا کیوں کہ اس اسٹیڈیم میں تقریباً 95 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

ہاشم آملہ نے کہا کہ سب سے زیادہ شور آپ کے دماغ کے اندر ہوتا ہے۔ لہذا آپ کو اپنے خیالات پر نظر رکھنا ہوگی اور پوری طرح اپنی توجہ مرکوز رکھنا ہوگی۔ ان لمحات کے لیے خود کو پوری طرح تیار کریں اور پھر اس لمحے میں کامیاب ہوجائیں۔

- Advertisement -

انھوں نے موجودہ جنوبی افریقی کرکٹرز کے حوالے سے مزید کہا کہ بھارت میں کھیلنا ان کے لیے حیرت انگیز تجربہ ہوگا جب کہ کئی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کا بھی تجربہ ہو گا۔

لیجنڈ بیٹر کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو ایک نیا تجربہ حاصل ہو۔ مجھے لگتا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر کھلاڑی شور اور جوش و خروش میں ایڈجسٹ کرلیں گے۔

واضح رہے کہ پروٹیز5 نومبر کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں میزبان بھارت سے مقابلہ کریں گے۔ جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ میں ہونے والے میچز میں بھارت پر معمولی سبقت حاصل ہے، تاہم بلیو شرٹس نے میلبورن (2015) اور ساؤتھمپٹن (2019) میں پروٹیز کے خلاف باآسانی کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں