اشتہار

پاکستان میں حالیہ بارشوں سے 98 افراد جاں بحق، 89 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھرمیں حالیہ بارشوں سے 98 افراد جاں بحق اور 89 زخمی ہوئے جبکہ 536 گھرمکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں کے نقصانات کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جاری اعداو شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ برساتوں کے نتیجے میں ملک بھر میں ابتک 98اموات ہوئیں۔

بلوچستان میں 15، خیبرپختونخوا میں 46،پنجاب میں 26،آزاد جموں کشمیر میں 11 اموات ہوئیں۔

- Advertisement -

حالیہ برساتوں کے نتیجے میں 89 افراد زخمی بھی ہوئے ، جن میں بلوچستان میں10،خیبرپختونخوا میں 60،پنجاب میں 8جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 11 افراد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد 536 ہے، جن میں بلوچستان میں 80، خیبرپختونخوا میں 436 جبکہ آزاد جموں کشمیر میں 20 گھر تباہ ہوئے جبکہ 2725 گھروں کوحالیہ بارشوں میں جزوی نقصان پہنچا۔

خیال رہے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے ، تالاش شمشی خان ندی میں سیلابی ریلے کے باعث تیمر گرہ چکدرہ شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے جبکہ مہمند کے گردونواح میں موسلا دھاربارش کے باعث متعدد مکانات منہدم ہوگئے۔

بلوچستان میں برسات کا سلسلہ تو رک گیا لیکن معمولاتِ زندگی اب بھی بحال نہ ہوسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں