اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بابوسر ٹاپ پر برف باری ، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ: : بابوسر ٹاپ پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ، برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ روڈ آمدورفت کیلئے بند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے زیریں علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہوگیا اور پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

ضلع مانسہرکے بالائی علاقوں سیاحتی مقامات سری ہائیہ، ناراں بٹہ، کنڈی جھیل، لولو سر اور بابوسر ٹاپ پر برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے، برف باری نے ایک طرف موسم سرد کردیا تو دوسری جانب وادی کے حسن میں مزید اضافہ بھی کردیا۔

- Advertisement -

بالاکوٹ وگردونواح میں بارش کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا جبکہ بابوسر ٹاپ پر سات انچ سے زائد برف پڑی اور پارہ نقطہ انجماد سے گرگیا۔

شوگراں،سری پایہ پر سال کی پہلی برفباری میں اب تک 3 سے 4انچ برف پڑ چکی ہے،،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ روڈ آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری اور بارشوں کا سلسلہ آئندہ 2روز تک جاری رہے گا۔

وادی کاغان میں موحود سیاح خوبصورت نظاروں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں تاہم انتظامیہ نے برف باری کے علاقوں سفر سے گریز کی اپیل کی ہے۔۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں