جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کراچی : گورنر ہاوس کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی ، 2 خواتین سمیت 7 مسافر زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر ہاوس کے قریب بس الٹنے کے حادثے میں دو خواتین سمیت سات مسافر  زخمی ہوگئے، عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ڈرائیور بہت تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر ہاوس کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی، حادثے میں دو خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی ہونیوالوں میں 55سالہ عرفان،65سالہ آمنہ ،24سالہ سلیم،14سالہ نوشہ ،35سالہ رضیہ ، 30سالہ تنویر خان شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ بس کے اندر 30 سے زائد مسافر سوار تھے ، جس میں گورنمنٹ کالج کے 10 سے زائد اسٹوڈنٹس بھی شامل ہیں۔

طالب علم کا کہنا تھا کہ ڈرائیور بہت تیز رفتاری سے چلا رہا تھا ، بس چلاتے ہوئے مسلسل موبائل فون پر بھی بات کر رہا تھا، موڑ پر تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے اچانک بس الٹ گئی۔

طالب علم کے مطابق دو بسوں میں ریس لگ رہی تھی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم بس کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں