ممبئی: باصلاحیت پاکستانی اداکارہ صبا قمر بالی وڈ کی ضرورت بن گئیں، اب وہ ہندی میڈیم کے سیکوئیل میں بھی نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ برس کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ کو ملنے والے ردعمل کو دیکھتے ہوئے اب اس کا سیکوئیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس فلم میں بھی صبا قمر ہی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔
فلم کے سیکوئیل کے حوالے سے ہدایت کار دینیش ویجان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلم کے دوسرے پارٹ کی کہانی مکمل ہوچکی ہے، جس پرگذشتہ سال مئی یا جون میں کام شروع کیا گیا تھا، جس کی تکمیل میں سات مہینے لگے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم ‘‘ہندی میڈیم‘‘ کی کامیابی کو مددنظر رکھتے ہوئے ہم نے فلم کے دوسرے پارٹ کی تیاری شروع کی، فلم کی کاسٹ جلد فائنل کر لی جائے گی اور ہم اس حوالے سے بہت پرامید ہیں۔
خیال رہے پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے فلم میں بھارتی ادکار عرفان خان کی بیوی کا کردار نبھایا تھا اور اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم سے فلم کی کہانی ایک ایسے گھرانے کے گرد گھومتی تھی، جو کم وسائل کے باوجود اپنی بچی کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا خواہش مند ہے۔خود کو منوا لیا۔
فلم فیئر ایوارڈز: صبا قمر کی فلم کے چرچے
یاد رہے کہ فلم نے بکس آفس پر نہ صرف اچھا بزنس کیا، بلکہ کئی ایوارڈ بھی حاصل کیے۔ 63 ویں فلم فیئر ایوارڈ میں فلم اور صبا قمر کا چرچا سنائی دیا۔ فلم میں مرکزی کرادار نبھانے والے عرفان خان بہترین اداکار ایوارڈ کے حق دار ٹھہرے اور فلم نے اور بہترین فلم ایوارڈ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اب دونوں اداکار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔