لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی جرائم پر مبنی ڈرامہ فلم جوکر کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، سنسنی خیزمناظر سے بھرپور فلم چار اکتوبر کو پردہ سیمیں کی زینت بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق ہدایت کار ٹوڈ فلپس کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے مسخرے کے گرد گھومتی ہے جو احساس محرومی کا شکار ہو کر خونی قاتل کا روپ دھار لیتا ہے۔
اس کی ماں اسے مسکرانے اور خوش رہنے کی تلقین کرتی ہے لیکن ایک دن گلی میں اس پر کچھ لڑکے حملہ کرتے ہیں اور یہ واقعہ اس کی زندگی کو ہمیشہ کے لئے بدل دیتا ہے اور وہ غلط راستہ اختیار کر لیتا ہے ۔
اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیتے ہیں، بریڈلے کوپراورٹوڈ فلپسکی پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم میں ہالی وڈ اداکارجوا کوائین فیونکس مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو ں گے۔
یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم چار اکتوبر کو امریکی سنیماؤں کی زینت بنے گی۔