ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ کے امام کا گھر مسمار کرنے پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی سرپرستی میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے امام اور یروشلم کے سابق مفتی اعظم شیخ عکرمہ سعید صابری کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے مسمار کرنے کی غرض سے اسے ”غیر قانونی“ قرار دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مشرقی یروشلم میں البوغ کے محلے میں واقع 18 رہائشی کمپلیکس میں 100 سے زائد فلسطینی خاندان مقیم ہیں، جن میں مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری کا گھر بھی شامل ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس اور انٹیلی جنس کی ایک بڑی فورس نے مشرقی یروشلم کے البواہ محلے میں واقع اپارٹمنٹ سمیت پوری عمارت پر چھاپہ مارا ہے، جس میں 85 سالہ شیخ صبری رہائش پذیر ہیں۔

- Advertisement -

اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے امام کے گھر کے دروازے پر انہدام کا نوٹس آویزاں کیا گیا، جس میں‘غیر مجاز تعمیرات’کی وجہ بتائی گئی۔

رپورٹس کے مطابق یروشلم کے الثوری محلے میں ایک اور اسرائیلی چھاپہ اور گرفتاری عمل میں آئی جس میں سات فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی انتہا پسندوں نے مفتی شیخ عکرمہ صابری کے گھر کو بھی نشانہ بنایا۔

جنگ کے آغاز سے اسرائیلی فوج کیلیے غزہ میں سخت ترین دن

شیخ صبری کی قانونی ٹیم کے سربراہ خالد زبرقہ کا کہنا ہے کہ 85 سالہ مبلغ کیخلاف دھمکیاں خاص طور پر تشویشناک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں