منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

کھانے کا بل مانگنا ویٹر کیلیے جرم بن گیا، بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں 3 ملزمان نے کھانے کا بل مانگنے پر ہوٹل کے ویٹر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مہکر پنڈھر پور ہائی وے پر واقع ہوٹل پر پیش آیا جہاں 3 ملزمان نے کھانا کھایا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

ملزم سکھرام جناردن منڈے اور اس کے دو ساتھیوں نے ہوٹل میں کھانا کھایا اور ویٹر سے کہا کہ وہ آن لائن ادائیگی کیلیے کیو آر کوڈ اسکینر لے آئے۔

- Advertisement -

جیسے ہی ویٹر اسکینر لینے گیا تو ملزمان نے گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ ویٹر کے پیچھا کرنے پر انہوں نے اسے گاڑی کے ساتھ ایک کلو میٹر تک گھسیٹا۔

صرف یہی نہیں، ملزمان اسے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے متاثرہ شخص کی جب سے 11 ہزار روپے ہتھیائے، اسے حبس بے جا میں رکھا اور اگلی صبح رہا کر دیا۔

متاثرہ شخص کی شکایت پر پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی، ملزمان کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں