ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

علیزے شاہ کی دوران سفر گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی دوران سفر گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں دوران سفر کینیڈین گلوکار ’ڈریک‘ کا گانا ’ہاٹ لائن بلنگ‘ گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

علیزے شاہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’ہاٹ لائن بلنگ‘ لکھا اور ستاروں کی ایموجی بھی بنائی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے مشرقی لباس میں تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں (رومی) کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

’تقدیر‘ کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، زین افضل، عاصم محمود، جاوید شیخ، عینی زیدی، مریم نور، عالیہ علی، خالد انعم، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

علاوہ ازیں علیزے شاہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’دل موم کا دیا‘ اور ’میرا دل میرا دشمن‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں